August 17th – August 23rd – Urdu: “What is the Purpose of Life?”

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

Every Da‘ī Ilallāh – Please submit to a local newspaper

Letter to the Editor

Letter Title: زندگی کا مقصد کیا ہے؟

زندگی کا مقصد کیا ہے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو انسان نے ہمیشہ اپنے آپ سے پوچھا ہے ، وقت کے آغاز سے ہی ، خاص طور پر مشکل لمحات میں ، جیسے کہ ہم کوویڈ 19 کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ جب ہم صحتمند ہوں یا معاشی طور پر خوشحال ہوں تو ہم مذہب یا اپنی زندگیوں کے بارے میں نہیں سوچتے۔ ہم اپنی زندگی مادیت کے ثمرات حاصل کرنے میں اور اپنی مذہبی ذمہ داریوں کو فراموش کرنے میں صرف کرتے ہیں۔ لیکن جیسے ہی ہم بیمار ہوجاتے ہیں یا مشکلات کا سامنا کرتے ہیں ، ہم عام طور پر خدا اور دین پر سوال کرنے لگتے ہیں۔

میرے مذہب ، اسلام کے مطابق ، انسان کو خدا کی عبادت کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ قرآن پاک میں خداتعالیٰ کا ارشاد ہے ، “اور میں نے جن و انس کو پیدا نہیں کیا مگر اس غرض سے کہ وہ میری عبادت کریں۔”[51:57]

بحیثیت  احمدی مسلمان ہمیں یہ سکھایا جاتا ہے کہ اس مقصد  کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں پہلے خدا کے وجود کو تسلیم کرنا ہوگا۔ ہمیں یقین کرنا چاہئے کہ خدا ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ۔ وہی ہے جس نے ہمیں زندگی بخشی ہے اور وہی ہے جو اسے ختم کرے گا۔

احمدیہ مسلم جماعت کے بانی حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام ، اپنی کتاب ‘اسلامی اصول کی فلاسفی’ میں فرماتے ہیں کہ” انسان کی پیدائش کا مدعا بلاشبہ خدا کی پرستش اور خدا کی معرفت اور خدا میں فنا ہو جا نا ہی ہے۔ “

ہمیں اپنی دعاؤں پر قائم رہنا چاہئے اور ہر انسان کے ساتھ پیار اور محبت اور احسان کا سلوک کرنا چاہئے۔ حضرت اقدس مرزا مسرور احمد ، خلیفۃ المسیح الخامس ، ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہالعزیز اور احمدیہ مسلم جماعت کے بین الاقوامی روحانی پیشوا ، اپنی کتاب “عالمی بحران اور امن کی راہ” میں فرماتے ہیں کہ “دنیا کا حقیقی امن خدا کی طرف لوٹنے میں مضمر ہے۔ خدا کرے کہ دنیا اس اصول کو سمجھے ، تب ہی وہ دوسروں کے حقوق کی ضمانت دے سکیں گے۔”

Name, title, contact info (email, phone, address)

Twitter – 

Every Da‘ī Ilallāh – Please follow our Tabligh Twitter Handle @muslimsforpeace. Please retweet each tweet below from your personal account.

Tweet #1)

https://twitter.com/muslimsforpeace/status/1295822173811224579?s=20

Tweet #2)

https://twitter.com/muslimsforpeace/status/1295822599226888194?s=20

Instagram:

Every Da‘ī Ilallāh – Please follow our Tabligh Instagram handle “muslimsforpeaceofficial”. Please repost each INSTAGRAM post below from your personal account. 

Instagram Post #1)

View this post on Instagram

خدا قرآن میں ارشاد فرماتا ہے کہ انسانوں کو تخلیق کرنے کا مقصد اس کی عبادت کرنا ہے۔ عبادت کیا ہے؟ یہ صرف رسومات ادا کرنے کا ہی نام نہیں ۔ عبادت میں ہماری اخلاقی اقدار اور اخلاقیات شامل ہیں۔ خدا ہمیں سکھاتا ہے کہ لوگوں سے نیک بات کہنا بھی عبادت کا ایک حصہ ہے۔ لوگوں کی خدمت ، صدقہ خیرات ، علم کی تلاش ، اور اعلی تعلیم حاصل کرنا بھی عبادت میں شامل ہیں۔ مختصراً ، خدا کی عبادت زندگی کا ایک ایسا طریقہ ہے جس کے تحت انسان مستقل طور پر اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے ، اپنے رب کا مختلف طریقوں سے شکریہ ادا کرتا ہے۔

A post shared by Muslims For Peace (@muslimsforpeaceofficial) on

https://www.instagram.com/p/CEC0vEAHYqS/?utm_source=ig_web_copy_link

Instagram Post #2)

https://www.instagram.com/p/CEC1BKBnAF0/?utm_source=ig_web_copy_link

Facebook

Every Da‘ī Ilallāh – Please like our Tabligh Facebook handle “muslimsforpeaceofficial”.  Please like and share each FACEBOOK post below from your personal account.

Facebook Post #1)

خدا قرآن میں ارشاد فرماتا ہے کہ انسانوں کو تخلیق کرنے کا مقصد اس کی عبادت کرنا ہے۔ عبادت کیا ہے؟یہ صرف رسومات ادا کرنے…

Posted by Muslims For Peace on Tuesday, August 18, 2020

https://www.facebook.com/muslimsforpeaceofficial/posts/164246411897554

Facebook Post #2)

زندگی کا مقصد کیا ہے؟احمدیہ مسلم جماعت کے بانی حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام ، اپنی کتاب 'اسلامی اصول کی فلاسفی' میں…

Posted by Muslims For Peace on Tuesday, August 18, 2020

https://www.facebook.com/muslimsforpeaceofficial/posts/164247938564068

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.